صحت و سائنس
14 دسمبر ، 2015

قوت سماعت سے بزرگ ہی نوجوان بھی متاثر ہو سکتے ہیں، ماہرین

قوت سماعت سے بزرگ ہی نوجوان بھی  متاثر ہو سکتے ہیں، ماہرین

نیویارک.........طبی ماہرین نے کہا ہے کہ قوت سماعت سے محرومی صرف بزرگوں کا ہی مقدر نہیں نوجوان بھی اس کا شکار ہو سکتے ہیں۔

نیو یارک میڈیکل کالج کے طبی ماہرین کے مطابق جب یہ واضح ہو جائے کہ آپ کو اپنے اردگرد بھنبھناہٹ یا گھنٹیاں بجتی محسوس ہو رہی ہیں اور ایسا اکثر یا قابل توجہ ہو جائے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کے کانوں کے اعصاب کو نقصان پہنچا ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ سننے کی حس سے محرومی کی کچھ انتباہی علامات ہوتی ہیں اور اگر کوئی فرد محسوس کرے کہ وہ بہرے پن کے مرض کی جانب گامزن ہے تو فوری کسی ماہر ڈاکٹر سے رجوع کرے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کانوں میں کچھ سیکنڈ کےلئے بھنبھناہٹ یا گھنٹیاں بجنا سماعت سے محرومی کی ابتدائی علامات میں سے ایک ہے۔

ہیڈ فون کا استعمال سننے کی حس کو نقصان پہنچانے میں بڑا کردار ادا کرتا ہے اور نوجوان نسل کو اپنے کانوں پر بھی توجہ دینی چاہئے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر ہیڈفون پر موسیقی سننے کے بعد کانوں میں بھنبھناہٹ یا گھنٹیاں بجیں تو یہ اس بات کی علامت ہے کہ آپ بہت تیز آواز میں گانے سن رہے ہیں جو قوت سماعت کی مستقل محرومی کا سبب بن سکتی ہے۔

مزید خبریں :