انٹرٹینمنٹ
14 دسمبر ، 2015

لاہور میں برائیڈل فیشن ویک اختتام پذیر

لاہور میں برائیڈل فیشن ویک اختتام پذیر

لاہور......لاہور میں برائیڈل فیشن ویک تمام رعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔ تین روزہ فیشن ویک میں ملک بھر سے فیشن کے معروف ستارے ریمپ پر جلوہ افروز ہوئے۔

فیشن ویک کے تیسرے اور آخری روز بارہ ڈریس ڈیزائنرز کے تخلیق کردہ ملبوسات پیش کئے گئے، ملبوسات پر کیا گیا دیدہ زیب کام اور دلکش رنگ شائقین کو خوب بھایا۔

کیٹ واک کرتے ہوئے ایک ماڈل اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکی۔وہاب شاہ اور ماڈل ریچل کی جانب سے دلکش رقص بھی پیش کیا گیا۔ فلم اسٹار ریشم اور عمائمہ ملک بطور شو اسٹاپر شریک ہوئیں۔

مقامی ہوٹل میں ہونے والا برائیڈل فیشن ویک اپنی رنگینیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا۔ڈریس ڈیزائنرز کے مطابق ایسے فیشن ویک ابھرتے اور معروف ڈیزائنرز کو اپنی نئی نئی تخلیقات پیش کرنے کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔

مزید خبریں :