15 دسمبر ، 2015
ڈھاکا......بنگلادیش پریمیئر لیگ کا تیسرا ایڈیشن کومیلا وکٹورینز نے جیت لیا۔سنسنی خیز فائنل میں محمد سمیع کی باریسال بُلز کو تین وکٹ سے شکست ہوگئی۔
فائنل میں کومیلا وکٹورینز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔باری سل بلز نے مقررہ اوورز میں چار وکٹ 156نز بنائے۔کپتان محمود اللہ نے 48 رنز بنائے۔ شہریار نفیس 44 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
جواب میں کومیلا وکٹورینز نے ہدف آخری گیند پر حاصل کرلیا۔الوک کپالی 39 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔