15 دسمبر ، 2015
پشاور ......سانحہ آرمی پبلک سکول میں دو سگے بھائی بھی شہید ہوئے۔ جنہوں نے زندگی کی چند بہاریں ایک ساتھ دیکھیں اور شہادت کا جام بھی ایک ہی وقت نوش کیا۔
سید عبداللہ اور سید حسنین شاہ سانحہ آرمی پبلک سکول میں شہید ہوئے۔غمزدہ والد نے شہید بیٹوں کی ہر چیز ان کی یادگار کے طور پرسنبھال رکھی ہے۔
بھائیوں کی شہادت سےچند روزقبل ہی اس گھرانے میں طالب حیدرنے آنکھ کھولی، جو آج اس گھرانے کی آنکھ کا تارا ہے۔