پاکستان
15 دسمبر ، 2015

شہدا کو خراج عقیدت کا بہترین طریقہ جنگ جاری رکھنا ہے،آرمی چیف

شہدا کو خراج عقیدت کا بہترین طریقہ جنگ جاری رکھنا ہے،آرمی چیف

راولپنڈی.......آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ آرمی پبلک اسکول کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ دہشت گردی کے خلاف غیرمتزلزل جنگ جاری رکھنا ہے، دہشت گردی کےخلاف جنگ جاری رہے گی۔

اس عزم کااظہار آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیرصدارت کورکمانڈر کانفرنس میں کیاگیا۔ جنرل راحیل شریف نےمزید کہا کہ شہدا اور زخمیوں نے وطن کے لیے قربانیاں دیں، دہشت گردی کے خلاف کامیابیوں پر ثابت قدم رہیں گے۔

آئی ایس پی آر کےمطابق جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں ہونےوالی کورکمانڈرکانفرنس میں آرمی پبلک اسکول کے شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کےعلاوہ شہدا کے اہل خانہ سے یک جہتی کااظہار کیا گیا۔

کانفرنس میں ملک کی اندرونی اور بیرونی سیکورٹی صورت حال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں آپریشن ضرب عضب میں کامیابیوں، خطے میں نئے ابھرتے جیو اسٹریٹجک معاملات اور ان کے پاکستان کی سلامتی سے مطابقت اور دیگر اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

مزید خبریں :