27 مئی ، 2012
راول پنڈی…تحریک انصاف کے راہنما اور معروف سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ الیکشن آرہے ہیں،نواز شریف سے کہو کہ وہ اب اپنے آدمی کو لڑالیں،پنڈی میں ایک عوامی جلسے سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف شیخ رشید کا سامنا نہیں کرسکتے تھے،وہ چاہتے تھے کہ میں پنڈی سے الیکشن ہار جاؤں۔ جاوید ہاشمی نے تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب میں کہا کہ اب ن لیگ کو پنڈی ڈویژن سے ایک سیٹ بھی نہیں ملے گی ۔انہوں نے کہا کہ میں جس بیورو کریسی کو چھوڑ کر آیا ہوں اس پارٹی میں بھی پید اہو گئی تو یاد رکھوں میں باغی ہوں ۔