پاکستان
16 دسمبر ، 2015

پنجاب،سندھ ،بلوچستان حکومت کا آج تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان

پنجاب،سندھ ،بلوچستان حکومت کا آج تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان

اسلام آباد......سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہدا سے اظہار یکجہتی کے لیے آج وفاقی اسکولوں میں یوم اے پی ایس شہدا منایا جائے گا ،جبکہ سندھ پنجاب ،بلوچستان کے تعلیمی ادارے بند رہیں گے ، پشاور میں بھی اسکول نہیں کھلیں گے ۔

سانحہ آرمی پبلک اسکول کے شہدا سے اظہار یکجہتی کے لیے وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے تمام تعلیمی اداروں میں آج اے پی ایس کے شہدا کی یاد میں یوم شہداء اے پی ایس منایا جائے گا ، جس میں بچوں کو بتایا جائے کہ دہشت گردی اسلامی تعلیمات کے منافی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام میں بے گناہ کی جان لینا وہ گناہ ہےجس کی سزا دنیا اور آخرت دونوں میں ملتی ہے،بچوں کو اے پی ایس کے بچوں کی قربانی کے بارے میں بھی بتایا جائے گا

دوسری جانب محکمہ تعلیم سندھ نے تمام تعلیمی اداروں میں میں آج تعطیل کا اعلان کیا ہے ، پنجاب کے تمام اسکول اور پشاور کے تمام اسکول بھی آج بند رہیں گے ۔بلوچستان میں سانحہ اے پی ایس کے شہدا کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :