پاکستان
16 دسمبر ، 2015

2 روز میں رینجرز کے اختیارات میں توسیع کر دی جائے گی،قائم علی شاہ

2 روز میں رینجرز کے اختیارات میں توسیع کر دی جائے گی،قائم علی شاہ

کراچی.....وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت رینجرز اختیارات میں توسیع کا معاملہ نہیں لٹکا رہی۔ امید ہے کہ ایک دو روز میں معاملہ حل ہو جائے گا۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے پشاور آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رینجرز اور پولیس کی وجہ سے کراچی سمیت پورے سندھ کے جرائم میں 80 فیصد کمی آئی ہے۔ ساڑھے چار ہزار دہشت گردی کے مقدمات مختلف عدالتوں میں چل رہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ رینجرز کے اختیارات کے حوالے سے چوہدری نثار کا بیان افسوسناک ہے۔ صوبائی حکومت اس معاملے میں تاخیر پیدا نہیں کرنا چاہتی تاہم چھوٹی سی اپوزیشن کے احتجاج کی وجہ سے یہ معاملہ تاخیر کا شکار ہو رہا ہے۔

مزید خبریں :