پاکستان
16 دسمبر ، 2015

سانحہ آرمی پبلک اسکول نے دل چھلنی کیے، پرہمیں ایک کردیا، وزیراعظم

سانحہ آرمی پبلک اسکول نے دل چھلنی کیے، پرہمیں ایک کردیا، وزیراعظم

پشاور......وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ سانحہ آرمی پبلک اسکول دلوں کو چھلنی ضرور کر گیا، لیکن ہمیں ایک کر گیا، شہید بچے ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے ۔

وزیر اعظم نواز شریف نے اے پی ایس شہدا کی یاد میں مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے 16دسمبر کو یومِ قومی عزمِ تعلیم کے طور پر منانے، آرمی پبلک اسکول پشاور کو یونی ورسٹی بنانے کا اعلان کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بچوں کے لہو نے اس ملک کے مستقبل کو ہمیشہ کے لیئے بدل دیا ہم ان کے خون کے ایک ایک قطرے کا بدلہ لیں گے۔

مزید خبریں :