پاکستان
16 دسمبر ، 2015

بدین کے کچھ حلقوں ،سانگھڑ میں کل بلدیاتی انتخابات ملتوی

بدین کے کچھ حلقوں ،سانگھڑ میں کل بلدیاتی انتخابات ملتوی

اسلام آباد......بدین کے کچھ حلقوں جبکہ پورے ضلع سانگھڑ میں کل( 17دسمبر کو) ہونےو الے بلدیاتی انتخابات ملتوی کردیئے گئے۔

الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق سانگھڑ اور بدین میں انتخابات امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر ملتوی کیے گئے ہیں۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سندھ کے باقی اضلاع میں کل ہونے والے بلدیاتی انتخابات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل انتخابی ریلی کے دوران دو سیاسی گروہوں میں تصادم کےنتیجے میں کئی افراد جاں بحق جبکہ کئی زخمی ہوئے تھے جس کی وجہ سے یہ انتخابات ملتوی کیے گئے ہیں۔

ان اضلاع میں بلدیاتی انتخابات دوسری مرتبہ ملتوی کیے گئے ہیں، ملتوی کیے گئے انتخابات کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

مزید خبریں :