پاکستان
16 دسمبر ، 2015

34 ملکی اتحاد کا سعودی اعلان ،پاکستان کا خیرمقدم

34 ملکی اتحاد کا سعودی اعلان ،پاکستان کا خیرمقدم

اسلام آباد.......سعودی عرب کے 34 ملکی اتحاد کے اعلان پر حکومت پاکستان کی جانب سے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاکستان انسداد دہشت گردی کے لیے 34 ملکی اتحاد کا خیرمقدم کرتا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اتحاد کی سرگرمیوں میں شرکت کا فیصلہ کرنے کے لیے مزید تفصیلات کا منتظر ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے مقابلے کے لیے علاقائی اور بین الاقوامی کوششوں کی مسلسل حمایت کی ہے۔

مزید خبریں :