کھیل
17 دسمبر ، 2015

تین سابق کپتان، ٹک ٹک، پروفیسر اور خان،بورڈ سے ناراض

تین سابق کپتان، ٹک ٹک، پروفیسر اور خان،بورڈ سے ناراض

لاہور.......پاکستان سپر لیگ کے آغاز سے پہلے ہی تنازع سامنے آ گیا۔ پاکستان ٹی 20 ٹیم کے تین سابق کپتان یونس خان، مصباح الحق اور محمد حفیظ،لیگ کے آئیکون پلیئرز نہ بننے پر خوش نہیں ہیں۔

پاکستان سپر لیگ کی ڈرافٹنگ کیلئے کھلاڑیوں اور ان کی کیٹگریز کے اعلان کے ساتھ ہی تنازعات بھی سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔

پاکستان سپر لیگ کی انتظامیہ نے تو باقاعدہ طور پر 5آئیکون کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان نہیں کیا لیکن فرنچائزز کو بتا دیا گیا کہ کرس گیل، کیون پیٹرسن، شاہد آفریدی، شعیب ملک اور شین واٹسن آئیکون پلئیرز ہوں گے جو لیگ کی اشتہاری مہم کیلئے بھی استعمال ہوں گے۔

ان کھلاڑیوں کے نام سامنے آنے کے بعد پاکستان ٹیم کو ورلڈ ٹی 20 کا اعزاز دلانے والے کپتان یونس خان، سابق ٹی20کپتان مصباح الحق اور محمد حفیظ نظر انداز کیے جانے کی وجہ سے خوش نہیں ہیں۔

آئیکون پلیئرزمیں دو ایسے کھلاڑی بھی شامل ہیں جواب اپنے ملک کی طرف سے بھی نہیں کھیل رہے۔ ایک سابق کپتان کا کہنا ہے کہ اپنے ہی ملک نے عزت نہیں دینی تو پھر وہ سوچیں گے کہ انہیں کیا کرنا ہے۔ کھیلنا ہے یا نہیں لیکن نظر انداز کرنا درست نہیں۔

مزید خبریں :