18 دسمبر ، 2015
لاس اینجلس......ہر جوڑے کی خواہش ہوتی کہ وہ اپنی شادی کو یادگار بنائے اور لوگ اسے ہمیشہ یاد رکھیں۔یقین نہ آئے تو امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ہونے والی اس انوکھی شادی کودیکھیں۔
جس میں دلہا دلہن نے اپنی شادی کو یادگار بنانے کیلئے اسٹار وارز کرداروں کا سہارا لے لیا۔اس انوکھی شادی میں شریک مہمانوں نے اسٹار وارز فلم میں دکھائے جانے والے متعدد کرداروں کا روپ اس مہارت سے دھارا کہ انہیں دیکھ کر واقعی حقیقت کا گمان ہونے لگا۔
واضح رہے کہ اینڈریو اور کیرولین نامی یہ جوڑا آسٹریلیا سے 7500میل کا سفر طے کر کے اپنی شادی کی تقریب اسٹار وارز تھیم میں منعقد کروانے کیلئے لاس اینجلس پہنچا تھا۔