18 دسمبر ، 2015
نیویارک......یوں تو کچھ اشیاء وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اپنی اہمیت اور افادیت کھو دیتی ہیں تاہم امریکا میں ایک پوتے نے اپنے دادا دادی کی شادی کا ایک صدی پرانا یادگار کیک ڈھونڈ نکالا۔
امریکی ریاست واشنگٹن میں رونلڈ نامی لڑکاگھر کے گیراج کی صفائی میں مصروف تھا کہ اچانک اس کی نظرایک باکس پر پڑی جسے کھولنے کے بعد رونلڈکو1915کے زمانے کا کیک کا ٹکڑا ملا جسے اس کے دادا دادی کی شادی کے موقعے پر خریدا گیا تھا ۔
پوری ایک صدی گزر جانے کے باوجودویڈنگ کیک پرآئیسنگ کی تہہ صحیح سلامت تھی جسے یقیناًً کھایا تو نہیں جاسکتا تاہم یادگار کے طور پررونلڈ کے ہاتھ لگا یہ 100 سال پرانا کیک اس کے لئے کسی بیش قیمت خزانے سے کم نہیں۔