کھیل
28 جنوری ، 2012

ابوظہبی ٹیسٹ:پاکستان کاانگلینڈ کو جیت کیلئے145رنز کاہدف

ابوظہبی ٹیسٹ:پاکستان کاانگلینڈ کو جیت کیلئے145رنز کاہدف

ابوظہبی…ابوظہبی ٹیسٹ میں پاکستان کی پوری ٹیم اپنی دوسری اننگ میں 214رنز بناکر آوٴٹ ہوگئی ہے اوریوں پاکستان نے انگلینڈکو جیت کے لئے 145رنز کا ہدف دے دیا ہے۔کھانے کے وقفے کے بعد جب پاکستان نے سات کھلاڑی آوٴٹ198رنز سے اپنی اننگز کا دوبارہ آغازکیا توانگلش بالرز کھیل پر چھائے رہے۔پاکستان کے تین کھلاڑی کھانے کے وقفے کے بعد صرف16رنز کا ہی اضافہ کرسکے۔عبدالرحمان دس،سعید اجمل 17اورجنید خان بغیر کوئی رنز بنائے بغیر آوٴٹ ہوئے۔اور یوں پاکستان کی پوری ٹیم اپنی دوسری اننگ میں دوسو چودہ رنز بناکر آوٴٹ ہوگئی اور انگلینڈکو جیت کیلئے 145رنز کا ہدف دے دیا۔اس سے قبل میچ کے چوتھے دن جب پاکستان نے چار کھلاڑی آوٴٹ ایک سو پچیس رنز سے اپنی اننگز کا آغاز کیا تو شروع سے ہی پاکستانی بیٹسمین انگلش بالرزکے دباوٴ کا شکار رہے۔ صرف سترہ رنز کے مجموعی اضافے پرپاکستان کی وکٹ گر گئی۔ اسدشفیق 43رنز بنا کرمونٹی پنیسر کی گیند پراینڈرسن کے ہاتھوں کیچ آوٴٹ ہوئے۔اس کے کچھ دیر بعد ہی 170رنز کے اسکور پر اظہر علی68رنز بناکراینڈرسن کی گیند پر وکٹ کیپرمیٹ پرائر کو کیچ دے بیٹھے۔بعدمیں آنے والے عدنا ن اکمل بھی انگلش بالرز کے سامنے دیر تک نہ ٹھہرسکے اور صرف تیرہ رنز بنا کر آوٴٹ ہوگئے۔جب کھانے کا وقفہ ہوا تو پاکستان اپنی دوسری اننگ میں سات وکٹوں کے نقصان پر198رنز پر موجود ہے ۔اس وقت عبدالرحمن اور سعید اجمل بالترتیب دس اور گیارہ رنز بناکر وکٹ پر موجود ہیں۔انگلینڈ کے جانب سے مونٹی نے تباہی مچائی اور انہوں نے پاکستا ن کی دس میں سے چھ وکٹیں حاصل کیں۔گریم سوان دو جبکہ براڈ اور اینڈرسن ایک،ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔

مزید خبریں :