28 مئی ، 2012
برلن… جرمنی کے دارالحکومت برلن میں رنگا رنگ سالانہ کارنیوال کا آج آخری دن ہے۔ کارنیوال آف کلچرز کے نام سے معروف اس میلے میں مختلف ثقافتوں کو اجاگر کیا جاتا ہے۔کارنیوال میں سالانہ پریڈ کو دیکھنے کے لئے دور دور سے سیاح برلن آتے ہیں۔ اس پریڈ میں مختلف رنگ و نسل سے تعلق رکھنے والی اقلیتوں کے افراد شریک ہوتے ہیں۔ یہ لوگ اپنے رنگ برنگے لباسوں اور اسٹائل سے منفرد نظر آنے کی کوشش کرتے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ اپنی ثقافتوں کی عکاسی بھی کرتے ہیں۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ اس سال کارنیوال میں 70 ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کررہے ہیں جبکہ فلوٹس کی تعداد 68 ہے۔