20 دسمبر ، 2015
ہیملٹن ......نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔ہوم ٹیم کوجیت کےلیے مزید 47 رنز بنانے ہیں تو سری لنکنز کو پانچ وکٹ گرانی ہیں ۔
ہیملٹن میں جاری دوسرے میں سری لنکن ٹیم دوسری اننگز میں صرف 133 رنز پر ڈھیر ہو گئی ،کوشل مینڈس 46 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکور رہے،ساوتھی نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
پہلی اننگز میں 55 رنز کےخسارے کے باعث نیوزی لینڈ کو 189 رنز کا ہدف ملا،اوپنرز کے فیل ہونے کےبعد ،کین ولیمسن نے ٹیم کو سنبھال لیا،ان کا ساتھ روس ٹیلر نے دیاجو 35 رنز بناسکے۔
جب تیسرے دن کھیل ختم ہوا نیوزی لینڈ کا اسکور 5 وکٹ پر 142 رنزتھا،ولیمسن 78 رنز بنا کر ناٹ آوٹ تھے،جیت کےلیے اب ہوم ٹیم کو 47 رنز اور سری لنکا کو پانچ وکٹ درکار ہیں۔