کھیل
20 دسمبر ، 2015

پی ایس ایل میں تمام آئیکون پلیئرز پاکستانی ہوتے تو بہتر ہوتا،مصباح الحق

پی ایس ایل میں تمام آئیکون پلیئرز پاکستانی ہوتے تو بہتر ہوتا،مصباح الحق

لاہور.......پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ میں اگر تمام آئیکون پلیئرز پاکستانی ہوتے تو بہتر ہوتا، پاک، بھارت سیریز نہ ہونے کا دکھ ہے اس سے دونوں ملکوں کے عوام ایک اچھا مقابلہ دیکھنے سے محروم رہ گئے ۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں مصباح الحق نے کہا کہ پی ایس ایل پاکستان کا ایونٹ ہے ، اس سے ملکی کرکٹ کو فائدہ ملنا چاہیے ، انہوں نے کہا کہ وہ آئیکون پلیئر نہ بنائے جانے پر کچھ نہیں کہیں گے لیکن اگر تمام آئیکون پلیئرز پاکستان سے ہوتے تو زیادہ بہتر ہوتا۔

پاک بھارت کرکٹ سیریزنہ ہونے پر مایوسی ظاہر کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہ اس سے دونوں ملکوں کے عوام معیاری کرکٹ سے محروم ہوگئے۔قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ وہ خود کو فٹ رکھنے کیلئے کرکٹ کھیلتے رہیں گے،فارم اور فٹنس نے اجازت دی تو آئندہ برس ٹیم کے ساتھ انگلینڈ کا دورہ کریں گے ۔

مزید خبریں :