کاروبار
21 دسمبر ، 2015

پی آئی اے کی نجکاری کا کوئی ارادہ نہیں، وزیر خزانہ

پی آئی اے کی نجکاری کا کوئی ارادہ نہیں، وزیر خزانہ

اسلام آباد.......وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہےکہ پی آئی اے کی نج کاری کا کوئی ارادہ نہیں اور نہ کسی ملازم کو فارغ کیا جائے گا ۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت کا پی آئی اے کی نجکاری کا کوئی منصوبہ نہیں، پی آئی اے کے کسی ملازم کو نوکری سے فارغ نہیں کیا جائے گا ، حکومت پی آئی اے کےلئےاسٹریٹجک شراکت دارچاہتی ہے، جو 26 فیصد تک بنیادی کاروبار میں شریک ہوں گے ۔

انہوں نے کہا کہ شراکت دار کے انتخاب کے عمل میں شفافیت یقینی بنائی جائے گی ، حکومتی اقدامات سے پی آئی اے پہلے کی طرح منافع بخش ادارہ بن جائے گا ۔

اسحاق ڈار نےکہاکہ ن کی حکومت آنے کےبعد پی آئی اے کے حالات پہلے سے بہتر ہوئے ہیں ، پی آئی اے کے طیاروں کی تعداد 18 سے بڑھ کر 38 تک پہنچ گئی ہے اور یہ تعداد رواں ماہ ہی 40 ہوجائے گی ۔

مزید خبریں :