صحت و سائنس
21 دسمبر ، 2015

لاہور میںتین روزہ انسدادپولیو مہم

لاہور میںتین روزہ انسدادپولیو مہم

لاہور.......لاہور میں تین روز انسداد پولیو مہم کا آج سے آغاز ہورہا ہے،جو 23دسمبر تک جاری رہے گی ۔

ترجمان ضلعی انتظامیہ لاہورکا کہنا ہے کہ تین روزہ پولیو مہم میں استعمال ہونے والی ویکسین تمام پولیو ٹیموں کو فراہم کر دی گئیںہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیو مہم میں استعمال کی جانے والی ویکسین عالمی ادارہ صحت کے معیار کے عین مطابق ہے اور اسے عالمی ادارے کی ہدایات کے مطابق استعمال کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید بتایاکہ تین روزہ پولیو مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر تقریباً 16 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے ۔

مزید خبریں :