پاکستان
28 مئی ، 2012

پاکستان، بھارت کا واہگہ پر4سو میٹر علاقہ ویزہ فری قرار دینے کا فیصلہ

پاکستان، بھارت کا واہگہ پر4سو میٹر علاقہ ویزہ فری قرار دینے کا فیصلہ

کراچی… پاکستان اور بھارت نے سرحدی تجارت مزید آسان کرتے ہوئے واہگہ اٹاری سرحد پر 400میٹر تک علاقے کو ویزافری قراردینے پر اتفاق کیا ہے۔ پاکستان اور بھارت نے سرحدی ویزا کی سہولت آسان بنانے کے لئے اہم قدم اٹھایا ہے اور واہگہ اٹاری بارڈر پر دونوں جانب کسٹم اور دیگر متعلقہ سرحدی اہلکاروں کے لئے 400میٹر کے علاقے میں ویزے کی پابندی ختم کرنے پر متفق ہوگئے ہیں۔ دونوں ملکوں نے اس بات سے اتفاق کیا ہے کہ وہ اہلکار جو تجارت کاانتظام اور نگرانی کرتے ہیں انہیں 400میٹر کے علاقے میں کا م کرنے کی خصوی اجازت دی جائے گی۔اس وقت یہ اجازت ڈرائیوروں اور کارکنوں کو حاصل ہے کہ وہ سامان لے کرجائیں اور وہاں اتاریں۔ اب اس خصوصی سہولت کے ذریعہ دونوں طرف کے کسٹم اہلکاروں سمیت کئی اہلکاروں کو یہ سہولت حاصل ہوجائے گی تاکہ وہ صحیع جانچ پڑتال کرسکیں،معائنہ اور ٹرک کے ذریعہ آنے والے سامان کی تیزی سے کلیئرنس کرسکیں۔ یہ محدوداجازت بی ایس ایف اور پاک ریجنرز کو حاصل نہیں ہوگی۔ توقع ہے کہ سہولت پر آئندہ چند ماہ میں عمل شروع ہوجائے گا۔

مزید خبریں :