کھیل
22 دسمبر ، 2015

پاکستان سپر لیگ سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئیگا،شاہد آفریدی

پاکستان سپر لیگ سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئیگا،شاہد آفریدی

کراچی .......پاکستان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ میں پی ایس ایل کو بہترین طریقے سے منعقد کرانے پر بورڈ کو مبارک باد دیتا ہوں۔ وہ پاکستان کی کرکٹ کی بہتری کے لئے آگے آئے ہیں۔

انہوں نے پی اسی ایل میں کھلاڑیوں کی بولی کے عمل کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نئے لڑکوں کو سامنے لانا چاہئے اور اس لیگ کے ذریعے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔

کراچی کنگز کے شعیب ملک نے کہا ہے کہ اس ایونٹ کے انعقاد سے پاکستان کی کرکٹ کو عروج حاصل ہوگا۔ پانچوں ٹیموں میں منجھے ہوئے کھلاڑی شامل ہوئے ہیں اور شائقین کرکٹ کو کانٹے کے مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔

مزید خبریں :