22 دسمبر ، 2015
بندر سری بیگاوان.......برونائی دارالسلام کے سلطان حسن البلقیہ نے ملک میں مسلمانوں کے کرسمس منانے پر پابندی لگا دی ہے۔
برونائی کی وزارت مذہبی امور نے حکم دیا ہے کہ کوئی بھی مسلمان شہری سانتا کلاز یا کرسمس ٹری جیسی سرگرمیوں سے دور رہے، پابندی کی خلاف ورزی پر 5سال جیل ہوگی تاہم عیسائی شہریوں پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔
وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ کرسمس کی تقریبات میں کھلے عام شرکت سے مسلمانوں کے عقائد کو نقصان پہنچتا ہے۔