22 دسمبر ، 2015
کابل......افغان صوبے ہلمند کے شہر سنگین پر طالبان کے قبضے کی متضاد اطلاعات سامنے آرہی ہیں، برطانیہ نے اپنا نیا فوجی دستہ آج ہلمند میں تعینات کر دیا ہے۔
افغان حکام کا کہنا ہے کہ افغان فورسز کو سنگین میں شدید مشکلات کا سامنا ہے،لیکن افغان طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے شہر پر قبضہ کرلیا ہے۔
ہلمند کے گورنر مرزا خان کے نائب محمد جان کے مطابق شہر میں لڑائی جاری ہے،تاہم انہوں نے تصدیق کی کہ پولیس ہیڈ کوارٹر، گورنر کے دفتر اور انٹیلی جنس کی عمارت پر طالبان کا قبضہ ہے۔