دنیا
28 مئی ، 2012

افغان فضائیہ میں ترقی کی سست رفتار پر وزارت دفاع کا اظہار تشویش

کابل…افغانستان کی وزارت دفاع نے نیٹو فوج کے اپنے سامان سمیت انخلاء کے پیش نظر افغان فضائیہ کی ترقی میں سست رفتاری پر تحفظات کااظہار کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ معاملہ ایک سیکورٹی اجلاس میں اٹھایا گیا جس میں بتایا گیا کہ ملکی فضائی ترقی انتہائی سست ہے اور انخلاء سے قبل امریکہ کو افغان فضائیہ میں ترقی کے لئے کوششیں تیز کرنا ہو ں گی۔ افغان صدر حامد کرزئی کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کی طر ف سے افغانستان کو دئیے گئے ٹرانسپورٹ طیارے انتہائی پرانے ہیں اور حفاظتی مسائل اور پرزوں کی عدم دستیابی کے باعث ان طیاروں ں کو گراؤنڈ کر دیا گیا ہے۔ افغان وزارت دفاع کے ترجمان طاہر عظیمی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ افغان آرمی کی مدد کے لئے دئیے جانے والے پندرہ سی۔ 27 ٹرانسپورٹ طیاروں کا مقصد انسانی بنیادوں پر امداد مہیا کرنا بھی تھا لیکن اب یہ طیارے گراؤنڈ کئے جا چکے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ یہ طیارے اٹلی میں بنائے گئے تھے جو پرانے ہیں اور افغانستان کو دئیے جانے سے قبل ان طیاروں کو اٹلی کی فضائیہ سے نکالا جا چکا ہے۔

مزید خبریں :