25 دسمبر ، 2015
ممبئی........بھارت کی ممتاز اداکارہ سادھنا آج انتقال کرگئیں ،اُن کی عمر 74سال تھی،سادھنا طویل عرصہ سے کینسر میں مبتلا تھیں اور ان کا آپریشن بھی ہوچکا تھا،ان کا انتقال آج صبح گھر پر ہوا۔
انہوں نے اپنے طویل کیرئر میں متعدد فلموں میں کام کیا ۔فلم لو ان شملہ سے انہیں مقبولیت حاصل ہوئی۔اس کے علاوہ ان کی مشہور فلموں میں پرکھ،ہم دونوں ،شری 420،میرے محبوب ،وقت اور وہ کون تھی شامل ہیں۔
وہ لیجنڈری اداکارہ کے طور پر جانی جاتی تھیں۔اُن کے بالوں کا اسٹائل سادھنا کٹ کے نام سے مشہور ہوا۔