پاکستان
25 دسمبر ، 2015

نریندر مودی نوازشریف کے ہمراہ جاتی امراء پہنچ گئے

نریندر مودی نوازشریف کے ہمراہ جاتی امراء پہنچ گئے

لاہور......وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو پاکستان پہنچنے کے بعد لاہور ایئرپورٹ سے بذریعہ ہیلی کاپٹر جاتی امراء لے گئے۔

اس سے قبل پاکستان کے دورے پر پہنچنے والے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا استقبال وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف، وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف، وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور بڑی تعداد میں موجود وزراء نے کیا۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی وکے طیارے آئی ایف سی 52نے 4بجکر 22منٹ پر لاہور ایئر پورٹ پر لینڈنگ کی۔ وزیر اعظم نواز شریف نے بھارتی ہم منصب سے ناصرف ہاتھ ملایا بلکہ ان کے گلے بھی لگے، اس موقع پر انہیں گلدستہ بھی پیش کیا گیا۔

بھارتی وزیر اعظم افغانستان کے دورے کے بعد کابل سے لاہور پہنچے ہیں، جنہیں وزیر اعظم نواز شریف اپنے ہمراہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے اپنی رہائش گاہ جاتی امراء لے گئے۔

جاتی امراء پہنچنے پر وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادوں نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا استقبال کیا۔وزیر اعظم نے بھارتی ہم منصب کا اپنے اہل خانہ سے تعارف کرایا۔ بھارتی وزیر اعظم کے ہمراہ 120رکنی وفد بھی پاکستان آیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارتی وزیر اعظم مودی کی ملاقات وزیر اعظم نواز شریف کی والدہ سے بھی متوقع ہے۔

مزید خبریں :