انٹرٹینمنٹ
26 دسمبر ، 2015

’’بیٹ مین ورسز سپر مین- ڈان آف جسٹس‘‘ کی نئی جھلکیاں

 ’’بیٹ مین ورسز سپر مین- ڈان آف جسٹس‘‘ کی نئی جھلکیاں

ہالی وڈ .......ہالی وڈ کی سپر ہیرو ایکشن فلم’’بیٹ مین ورسز سپر مین- ڈان آف جسٹس‘‘ کی نئی جھلکیاں جاری کر دی گئی ہیں۔ہدایتکار زیک سنیڈر کی اس فلم میں41سالہ اداکاربین ایفلک بیٹ مین اور سپر مین کا کردار ہینری کاویل نبھائیں گے جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں گال گیڈوٹ، ایمی ایڈمز، ڈیانے لین،لارنس فش برن، جیسی ایسنبرگ،ہالی ہنٹر اور جیریمی آئرنزشامل ہیں۔

ڈیبورا سینڈراورچارلس روون کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی غیر معمولی طاقت اور انوکھی صلاحیتوں کے مالک دو ایسے ہیروز کے گِرد گھوم رہی ہے جو انصاف کے تقاضوں کی تکمیل اور عوام کی حفاظت کیلئے بڑے سے بڑے خطرے سے ٹکرا جاتے ہیں۔

ہدایتکار زیک کے مطابق ایکشن سے بھرپور یہ سنسنی خیز ایڈونچر فلم وارنر بروس پکچرز کے تحت آئندہ سال25مارچ کو مداحوں کیلئے سنیما گھروں کی زینت بنائی جائیگی ۔

مزید خبریں :