27 دسمبر ، 2015
قاہرہ ......یوں تو دنیا بھر میں مہنگے ریسٹورینٹس کی کمی نہیں لیکن مصر کے دارلحکومت قاہرہ میں ایسا انوکھا ریسٹورنٹ متعارف کروایا گیا ہے جہاںدعوت اڑانا کمزور دل افراد کے بس کی بات نہیں۔
زمین سے تقریباً 164 فٹ اوپر کرین کے ذریعے ہوا میں معلق اس حیرت انگیز ریسٹورنٹ میں22 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے جس میں ایک فرد کا کرایہ 350 مصری پاؤنڈ رکھا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ہوا میں معلق ہوکر کھانے کا یہ طریقہ پہلی بار نہیں اپنایا گیا بلکہ اس سے قبل بھی کئی ممالک میں اس طرز کے ریسٹورنٹس قائم کئے جا چکے ہیں۔