28 دسمبر ، 2015
گھارو........ٹھٹھہ اور سجاول اضلاع کے 13 ہسپتالوں کو نجی شعبے میں دئیے جانےکے خلاف سول ہسپتال ٹھٹھہ سمیت محکمہ صحت کے ملازمین اور پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کی جانب سے ایک ہفتے سے احتجاج جاری ہے ۔
روزآنہ دو گھنٹے سول ہسپتال ٹھٹھہ کے مختلف شعبوں میں او پی ڈی سمیت گائنی وارڈ میڈیکل اور سرجیکل وارڈ میں 2 گھنٹے کی ہرتال کے باعث آنے والے مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔
اس سلسلے میں پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن اور ایپکاہیلتھ یونٹ کے رہنماؤںنے بتایا کہ سندھ حکومت نے محکمہ صحت کو شعبے فروخت کر کے عوام اور ملازمین کا استحصال کر رہی ہے ۔
یاد رہے ان اضلاع کے نجی شعبے میں 5 ہسپتال اور 8 رولر ہیلتھ سینٹرز کو این جی اوز کے حوالے کرنے کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔