28 دسمبر ، 2015
دبئی.......ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لائنل میسی نے گلوب سوکر ایوارڈ ز میں دوہزار پندرہ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔
ایوارڈز کی تقریب دبئی میں سجائی گئی۔ بارسلونا کے فارورڈ کھلاڑی لائنل میسی نے دوہزار پندرہ کے دوران چیمپئنز لیگ، لا لیگا اور کنگز کپ میں اپنی ٹیم کو شاندار فتوحات دلائیں۔ انہوں نے دنیا کے بہترین فٹ بالر کا اعزاز پہلے بھی چار بار حاصل کیا ہے۔
گلوب سوکر ایوارڈز میں سال کی بہترین ٹیم کا اعزاز بھی میسی کی ہی ٹیم بارسلونا کے نام رہا۔ بیلجیم کے کوچ مارک ولموٹس کو بہترین کوچ کا ایوارڈ دیا گیا۔