28 دسمبر ، 2015
نیویارک ...... امریکا کی معروف ایروناٹکس کمپنی میلوئے نے جدید ٹیکنالوجی سے لیس اُڑنے والی بائیک کے آزمائشی ماڈل کا کامیاب ٹیسٹ کرلیا ہے۔
اصل ہوووَر بائیک کا کم و بیش ایک تہائی آزمائشی ماڈل اُڑانے کیلئے پلاسٹک کے روبوٹ کو سوار بنایا گیا جس کے بعد ریموٹ کنٹرول کے ذریعے ہوا میں توازن کیساتھ اُڑان کی جانچ کی گئی۔
چار پہیوں والے کواڈ کوپٹر کی طرز کی یہ ہوووَر بائیک(اُڑن کھٹولے نما بائیک)چار روٹرز سے لیس ہوگی جوناصرف ہیلی کاپٹر کی طرح ا ڑنے اور لینڈ کرنے کی قابلیت کی حامل ہوگی بلکہ کم و بیش100 ناٹیکل میل کی رفتار سے9ہزار فٹ کی بلندی تک اُڑنے کی صلاحیت رکھے گی۔
واضح رہے کہ فی الحال اس پروجیکٹ کیلئے فنڈنگ کی جارہی ہے جس کے بعد اس کے حقیقی ماڈل کو پروڈکشن کے مراحل میں ڈال کر بہت جلد مارکیٹ میں فروخت کیلئے پیش کردیا جائیگا۔