28 دسمبر ، 2015
کراچی...... وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ ہم لوگ پانچ سال کے لیے آتے ہیں ، ہمیں خود کچھ سمجھ نہیں آتا اور وقت گزر جاتاہے، حکومت کی تھوڑی تھوڑی سمجھ آنے لگی ہے ، بجلی کے چیلنج سے کامیابی سے نمٹ رہےہیں۔
وزیر اعظم کراچی میں تاجروں کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ،انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کو جڑ سے اکھاڑنا چاہتے ہیں کراچی میں امن کا کام ادھورا نہیں چھوڑیں گے ۔وزیراعظم نے یکم جنوری سےصنعتوں کےلیے بجلی کے نرخ میں تین روپے فی یونٹ کمی کا اعلان کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ کراچی کا امن و امان تین سال پہلے کی صورتحال سے بہت بہتر ہے، کراچی آپریشن پر ڈی جی رینجرز ، آئی جی سندھ اور چیف سیکریٹری کو وہ مبارک باد دیتے ہیں۔ وزیر اعظم نے کراچی آپریشن کے کپتان وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کا نام نہیں لیا۔