28 دسمبر ، 2015
کراچی........وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ وزیر اعظم کے استقبال سے قبل دل کی دھڑکن تیز ہونے اور درد کی شکایات پر اسپتال پہنچ گئے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کی کراچی آمد پر انکے استقبال سے قبل وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اسپتال جا پہنچے۔
وزیر اعلیٰ سندھ کو دل کی دھڑکن تیز ہونے اور درد محسوس ہونے کی شکایت پر قومی ادارہ براے امراض قلب لایا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ نے چیک اپ کے لیے دو گھنٹےاسپتال کے پرائیوٹ ونگ میں گزارے۔