پاکستان
28 دسمبر ، 2015

جیونیوز کی وین چھیننے کا مقدمہ تھانہ سمن آباد میں درج

جیونیوز کی وین چھیننے کا مقدمہ تھانہ سمن آباد میں درج

کراچی.......کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا سے جیو نیوز کی اسٹاف چھینے جانے کا مقدمہ سمن آباد تھانے میں درج کرلیا گیا۔ کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا سے صبح سویرے مسلح ملزمان جیونیوز کی وین چھین کر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے وین کے ڈرائیور کو ہاتھ پاؤں باندھ کر ولیکا اسپتال کے قریب پھینک دیا اور اس سے موبائل فون اور نقدی بھی چھین لی۔ واقعے کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف تھانہ سمن آباد میں درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمہ ڈکیتی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔

وزیراطلاعات پرویز رشید نے کراچی میں جیونیوزکی وین چھینے جانےکی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیاوین چھیننےوالوں کوپاتال سےبھی گرفتارکرکےقانون کے حوالے کیا جائے۔

وزیراطلاعات پرویز رشید نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صحافت پر ہونے والا ہر وار جمہوریت پر حملہ آور ہونے کے مترادف ہے، صحافت کو تحفظ دینا اپنی آزادیوں کو تحفظ دینا ہے،وزیراطلاعات پرویز رشید نے جیو نیوز کی وین چھیننے والے ملزمان کی جلد گرفتاری کی ہدایت کی ہے۔

مزید خبریں :