پاکستان
28 دسمبر ، 2015

عمران فاروق قتل کیس:ملزمان کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

عمران فاروق قتل کیس:ملزمان کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

اسلام آباد ........ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد نے عمران فاروق قتل کیس کے ملزمان سے متعلق ایف آئی اے کی درخواست پر 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا، ایف آئی اے نے 14 روزہ ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔

ایف آئی اے نے عمران فاروق قتل کیس کے ملزمان محسن علی، معظم علی اور خالد شمیم کو ایڈیشنل سیشن جج راجہ خرم علی خان کی عدالت میں پیش کیا اور مشترکہ تحقیقاتی رپورٹ بھی جمع کرائی، عدالت نے ملزمان کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا، اس سے قبل ملزمان کو ایف ایٹ کچہری میں ڈیوٹی مجسٹریٹ کے روبروپیش کیا گیا۔

ملزم معظم علی کے وکیل شاہد کمال نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اس عدالت کو ریمانڈ دینے کا اختیار نہیں، معظم علی کا کہنا تھا کہ ریمانڈ ایک ہی دفعہ دے دیں چاہے 50 روزکا دیں، آج کی کارروائی میں نبیل رحمان ایڈووکیٹ ملزم محسن علی کے وکیل مقرر ہوگئے۔

مزید خبریں :