28 دسمبر ، 2015
شیخوپورہ ......شیخوپورہ کے محنت کش نےحافظ آبادکےزمیندارپرالزام عائدکیاہےکہ اس نے3ماہ پہلےاس کے ہاتھ کاٹ ڈالے،زمیندار کاکہناہے کہ حادثہ چارہ کاٹنے والی مشین پر کام کےدوران پیش آیا،اس نےتو ملازم کا ایک ماہ تک سرکاری اسپتال میں علاج بھی کرایا، وزیراعلیٰ پنجاب نےواقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔
شیخوپورہ کےرہائشی اکرم اور اس کے اہل خانہ کاالزام عائد کیا ہے کہ 3ماہ پہلےحافظ آبادکے گاؤں وچھوکی کےزمیندار رانا اسرار الحق نےحبس بے جا میں رکھا،مشقت کرائی،کام سےانکارکیا تو زمیندار نےاکرم کے ہاتھ کاٹ ڈالے۔
زمیندار رانااسرارنےرابطےپربتایاکہ اکرم کےہاتھ چارہ کاٹنےوالی مشین میں کام کےدوران کٹے،اکرم کاماموں طارق بھی گواہ ہے،ایک ماہ تک ڈی ایچ کیو میں اکرم کاعلاج بھی کرایا،اب شایداکرم اسے بلیک میل کرکےرقم بٹورنا چاہتاہے۔
ڈی پی او حافظ آبادکی جانب سے آئی جی پنجاب کو دی گئی رپورٹ میں زمیندار کےمؤقف کی تصدیق کی گئی ہے،ان کاکہناہےکہ اکرم نے3ماہ کے دوران پولیس کوکوئی رپورٹ درج نہیں کرائی،وزیراعلیٰ پنجاب نے بھی واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔