28 دسمبر ، 2015
کراچی......جامعہ کراچی کے پروفیسر ڈاکٹر وحید الرحمان کے قاتلوں کی عدم گرفتاری اورلواحقین کو معاوضے کی عدم ادائیگی کے خلاف اساتذہ و طلبہ نے احتجاج کیا۔
کراچی پریس کلب کے باہر مختلف جامعات کے اساتذہ و طلبہ نے احتجاج کرتے ہوئے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ شہید پروفیسر وحید الرحمان کے قاتلوں کو جلد گرفتار کیا جائے اورلواحقین کوفوری طورپر اعلان کردہ معاوضے کی ادائیگی کی جائے۔
مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ مطالبے کی منظوری کے لیے جلد تحریک کا آغاز کیا جائے گا اور وزیر اعلیٰ ہاؤس پر دھرنا دیا جائے گا۔