29 دسمبر ، 2015
کراچی …سلیم اللہ صدیقی…مردان میں نادرا آفس کے دروازے پرمنگل کی سہ پہرہونے والا خودکش دھماکہ رواں سال کا 16واںخود کش دھماکا ہے۔ان بم دھماکوں اور خود کش حملوں میں مساجد اور امام بارگاہوں ودیگر اہم مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔
رواں سال ہونے والے دھماکوں کی تفصیل:
جنوری : 9 جنوری کوراولپنڈی کی ایک امام بارگاہ کے باہر خودکش حملہ ہوا جس میں6افراد جاں بحق ہوئے۔بیس جنوری کوواہ کینٹ میں پشاور سے راولپنڈی آنے والی وین سے دوران تلاشی ایک بمبار دستی بم پھینک کر فرار ہونے لگاتاہم محاصرہ کرنے پر اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ تیس جنوری کوشکارپور امام بارگاہ میں خود کش دھماکا ہوا جس میں58نمازی شہیداور55زخمی ہوگئے۔
فروری
تیرہ فروری کوپشاور کے علاقے حیات آباد میںواقع امامیہ مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دہشت گردوں نے خود کش حملہ کیا جس میں21افراد جاں بحق اور56زخمی ہوگئے۔تین دہشت گردوں نے خود کو دھماکے سے اڑالیا ۔چوتھا فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہوا۔کالعدم تحریک طالبان نے واقعہ کی ذمہ داری قبول کی۔سترہ فروری کولاہور پولیس لائز کے باہر خودکش دھماکا ہواجس میںلیڈیز پولیس اہلکاروں سمیت27افراد شہید ہوئے۔حملے کی ذمہ داری طالبان جماعت الاحرار نے قبول کی۔اٹھارہ فروری کووفاقی دارالحکومت امام بارگاہ قصرسکینہ کے سامنے خود کش حملہ ہوا جس میں4افراد جاں بحق ،10زخمی ہوئے۔
مارچ
چودہ مارچ کواورنگی میں ایک ریڑھی کے ساتھ نصب بم سے دھماکا ہوا جس میں دو افراد جاں بحق،8زخمی ہوئے۔پندرہ مارچ کولاہور میں دو گرجاگھروں کے باہر خود کش دھماکے ہوئے جن میں16جاں بحق85زخمی ہوئے۔بیس مارچ کوکراچی میں رینجرز کی موبائل پر خودکش حملہ ہوا جس میںدو اہلکار جاں بحق5زخمی ہوئے۔بیس مارچ کو کراچی کے علاقے آرام باغ بوہری جماعت خانے سے متصل مسجد میں دھماکا ہوا جس میں2 افراد جاں بحق اور 10زخمی ہوئے۔دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب تھا۔
مئی
چھ مئی کولوئر کرم میں ہونے والے ایک فٹ بال میچ میں خودکش حملہ ہوا جس میںمزاحمت کرتے دو افراد ہلاک ہوئے۔چوبیس مئی کوحب بلوچستان میں صدر مملکت ممنون حسین کے صاحبزادے سلمان حسین کے قافلے پر بم حملہ ہوا۔جس میںتین افراد ہلاک ہوئے۔کالعدم بلوچ لبریشن آرمی نے واقعہ کی ذمہ داری قبول کی۔تیس مئی کو ٹانک میں آزاد امیدوار کی کامیابی کے جشن میں دھماکا ہوا جس میں7افراد ہلاک ہوگئے۔
اگست
سولہ اگست کو اٹک میں خودکش حملہ ہوا جس میں صوبائی وزیرداخلہ پنجاب شجاع خانزادہ سمیت 19افراد جاں بحق ہوئے۔
اکتوبر
چودہ اکتوبر کو ن لیگ کے ایم این اے سردار امجد فاروق خان کھوسہ کے ڈیرے پر خود کش حملہ ہوا جس میںبلدیاتی امیدوار سمیت 7افراد جاں بحق ہوئے۔خوش قسمتی سے ایم این اے خود اسلام آباد میں تھے۔بائیس اکتوبر کوضلع بولان کی تحصیل بھاگ کے علاقے گوٹھ میں چھلگری کی امام بارگاہ پر خودکش حملہ ہواجس میں6بچوں سمیت 10افراد جاں بحق 15سے زائد زخمی ہوگئے۔
ستمبر
یکم ستمبرکوجمرود پولیٹیکل ایجنٹ کے دفتر کے باہر خود کش دھماکا ہواجس میں 6 افرادشہید56زخمی ہوئے۔
اٹھارہ ستمبرکوپشاور فضائیہ کیمپ پر دہشت گردوںنے حملہ کردیا جس میں16نمازیوں سمیت29شہید13حملہ آور مارے گئے تھے۔