پاکستان
29 دسمبر ، 2015

2015ء:بلوچستان میں شعبہ تعلیم کی بہتری کے وعدے پورے نہ ہوئے

2015ء:بلوچستان میں شعبہ تعلیم کی بہتری کے وعدے پورے نہ ہوئے

کوئٹہ...... 2015ء گزرگیا، پورے سال بلوچستان میں حکمرانوں کی جانب سے تعلیم کے فروغ اور اس شعبے میں بہتری کے دعوے تو بہت کیے گئے، مگرتعلیم کے شعبے میں کوئی خاطرخواہ بہتری نہیں آسکی۔

بلوچستان کی مخلوط حکومت کی جانب سے ڈھائی برسوں کے دوران تعلیم کےفروغ کےبڑے بڑے دعوے کیے گئے، رواں مالی سال محکمہ تعلیم کا بجٹ بھی بڑھاکر24فیصد کردیاگیا،مگر زمینی حقائق حکمرانوں کےدعوؤں کی نفی کرتے نظر آتے ہیں۔

صوبے کی تقریباً آدھی آبادی کےلیے سرے سےکوئی اسکول ہی نہیں اورجہاں اسکول ہیں وہاں ضروری سہولتیں نہیں۔

دوسری جانب پرائمری سےمڈل اور کالج تک طلبہ و طالبات کا ڈراپ آؤٹ تو اپنی جگہ مسئلہ ہے ہی حکومت مختلف سطح کےان تعلیمی اداروں کےدرمیان گیپ کا مسئلہ بھی حل نہ کرسکی۔

مزید خبریں :