پاکستان
29 دسمبر ، 2015

وزیراعظم نواز شریف کل بلوچستان کے ضلع ژوب جائیں گے

وزیراعظم نواز شریف کل بلوچستان کے ضلع ژوب جائیں گے

اسلام آباد.......وزیراعظم نوازشریف اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ کوٹ کیرج وے کا سنگِ بنیاد رکھنے کل ژوب جائیں گے۔

وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے دورۂ ژوب میں مولانا فضل الرحمان، محمودخان اچکزئی، میاں افتخار حسین، عبدالقادر بلوچ، مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ، میرحاصل خان بزنجو اور جام کمال بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔

ژوب میں وزیراعظم اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ کوٹ کیرج وے کا سنگِ بنیاد رکھیں گے۔

مزید خبریں :