29 دسمبر ، 2015
سرگودھا......سرگودھا میں کپڑے کی مارکیٹ میں آگ لگ گئی،آگ نے کئی دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،فائر بریگیڈ کا عملہ آگ بجھانے میں مصروف ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق وسطی بلاک 2 میں کپڑے کی مارکیٹ میں آگ لگی ہے ۔تنگ گلیوں کے باعث فائر بریگیڈ کے عملے کو آگ بجھانے کے عمل میں مشکلات کا سامنا ہے۔