29 دسمبر ، 2015
پراگ........ہر سال کی طرح اس سال بھی جمہوریہ چیک کے دارالحکومت پراگ میں نیو ائیر سوئمنگ ریس کا انعقاد کیا گیا۔
ونٹر ریور ریس کے نام سے منعقد ہونے والی اس ریس میں پراگ کے دریائے والٹاوامیں درجنوں افراد تیراکی کے مقابلوں میں حصہ لیتے ہیں۔
1923 سے جاری اس منفرد ریس کے لیے شرکاء کو100،200اور300میٹر فاصلے کا چناؤ کرنا ہوتا ہے ۔اس سال نیو ایئر سوئمنگ ریس میں درجنو ں افراد نے حصہ لیاجنہوں نے ٹھنڈے ٹھنڈے پانی میں اپنی پیراکی صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کیا۔