30 دسمبر ، 2015
اسلام آباد ....وزیراعظم نواز شریف سےوزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی سندھ میں رینجرز اختیارات کے معاملے پر ملاقات جاری ہے ،جس میں وزیرداخلہ چوہدری نثار ،وزیر خزانہ اسحاق ڈار ،صوبائی وزرا مراد علی شاہ ،سہیل انور سیال بھی شریک ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاوس میں جاری ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کراچی آپریشن کی مد میں 9 ارب روپے کے واجبات کی فوری ادائیگی کا مطالبہ بھی کرینگے۔
وزیراعلیٰ سندھ ملاقات میں رینجرز کے اختیارات پر صوبے کا موقف وفاق کے سامنے رکھیں گےکیونکہ گزشتہ کئی روز سے وفاق اور صوبے کے درمیان رینجرز کے خصوصی اختیارات کے معاملات پر تنائوموجود جو تاحال کم نہیں ہوسکا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ رینجرز کے اختیارات سے متعلق سندھ اسمبلی کی قرارداد میں اختیار کیا گیا موقف دہرائیں گئے، سندھ میں رینجرز ، نیب اور ایف آئی اے آئینی حد میں رہ کر کام کریں ۔ سندھ پولیس کو جی ایس ایم لوکیٹر کی فراہمی پر بھی بات کا امکان ہے ۔