صحت و سائنس
30 دسمبر ، 2015

کم خوراک صحت مند اور طویل زندگی کا راز،طبی ماہرین کا انکشاف

کم خوراک صحت مند اور طویل زندگی کا راز،طبی ماہرین کا انکشاف

آسٹریلیان......کھاؤ پیو اور عیش کروکامحاورہ سننے میں چاہے جتنا بھی اچھا کیوں نہ لگتا ہو لیکن اس پر عمل کرنا صحت کے لئےمضر ثابت ہو سکتا ہے کیونکہ طویل زندگی کا رازکم کھانے میں ہی پوشیدہ ہے۔

آسٹریلیا کی ساؤتھ ویلز یونیورسٹی میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق کم کھانا جسم کے خلیات کو خطرناک تباہی اور کینسر کے خطرے سے بچا کر صحت مند بڑھاپے کا سبب بنتا ہے۔

تحقیق میں کہا گیا ہے کہ کم خوراکی کا خیال بیشتر افراد کو پسند تو نہیں آئے گا مگر یہ حقیقت ہے کہ اس سے بڑھتی عمر کے جسم پر پڑنے والے اثرات کو کم کیا جاسکتا ہے ۔

ماہرین کے مطابق خوراک کی مقدار میں کمی سے خلیات کی ری سائیکلنگ کی شرح بڑھ جاتی ہے اور جسمانی میکنزم مسلسل مرمت ہوتا رہتا ہے اور خلیات کی ری سائیکلنگ کا عمل تیز ہونے سے انسانوں کی طویل صحت مند زندگی کا امکان بڑھ جاتا ہے۔

مزید خبریں :