30 دسمبر ، 2015
اسلام آباد ......ملک کے بالائی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار ہے، بیشتر علاقوں میں موسم خشک ہونے کی وجہ سے موسمی بیماریوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے ۔
سوات،شانگلہ،اپر اور لوئر دیر سمیت مالاکنڈ ڈویژن میں موسم صاف ہے تاہم وقفے وقفے سے آنے والے زلزلے کے جھٹکوں نے لوگوں کو خوف وہراس میں مبتلا کررکھا ہے۔گلگت بلتستان میں بھی گزشتہ دنوں برف باری کے بعد ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے سردی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔
بالائی علاقوں میں جلانے کی لکڑی کی طلب میں اضافہ کے ساتھ ہی تاجروں نے لکڑی مہنگے داموں بیچنا شروع کردی ہے ، خشک سردی کے باعث لوگوں میں نزلہ،زکام کی بیماریاں بھی عام ہوگئی ہیں ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب اورسندھ سمیت بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہیگا۔
بالائی علاقوں میں سردی برقرار،موسمی بیماریوں میں بھی اضافہ