دلچسپ و عجیب
30 دسمبر ، 2015

تکیے ایسے کہ منہ میں پانی آجائے

تکیے ایسے کہ منہ میں پانی آجائے

لندن ......اگر آپ کھانے کے شوقین ہیں تو آپ کیلئے ایسے تکیے متعارف کرائے گئے ہیں جنہیں دیکھ کر منہ میں پانی آجائے۔ چکن تکا ہو یا برگر، روسٹ رانیں اور کیک وغیرہ اب تو ہر شکل کے تکیے آپ کی بھوک بڑھانے کا کام کریں گے۔

حقیقت سے قریب تر ان تکیوں کو دیکھ کر آپ بے اختیار انہیں چکھنے کی کوشش کرسکتے ہیں کیونکہ ان پر بالکل حقیقی انداز میں پینٹ کیا گیا ہے۔

ہر صبح اٹھنے کے بعد آپ کی بھوک چمکا نے والے ان انوکھے تکیوں کی قیمت 15 پاؤنڈز رکھی گئی ہے۔

مزید خبریں :