پاکستان
30 دسمبر ، 2015

متحدہ نے میئر اختیارات میں اضافے کا ’بل‘ سندھ اسمبلی میں جمع کرادیا

متحدہ نے میئر اختیارات میں اضافے کا ’بل‘ سندھ اسمبلی میں جمع کرادیا

کراچی ......متحدہ قومی موومنٹ نے میئر کراچی کےاختیارات کے لئے آئینی جدوجہد کا آغاز کرتے ہوئے واٹر بورڈ ترمیمی بل سندھ اسمبلی میں جمع کرادیا ۔

مجوزہ ترمیمی بل ایم کیو ایم کے اراکین اسمبلی سید خالد احمد،سید انور رضا اور جمال احمد نے سیکریٹری اسمبلی کو جمع کرایا ۔ترمیمی بل میں کہا گیا ہے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کو میئر کراچی کے ماتحت کیا جائے ، اورمیئر کو آئین کے آرٹیکل ون 140 اے کے تحت اختیارات دیئے جائیں۔

مجوزہ ترمیم میں سندھ حکومت کو دیئے گئے اختیارات جن کے تحت وہ واٹر بورڈ کے چیئر مین اور وائس چیئر مین مقرر کرسکتے تھے کی شق کا خاتمہ کرنے کی بھی سفارش کی گئی ہے ۔

مجوزہ ترمیم میں کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کا میئر واٹر بورڈ کا چیئرمین ہوگا جبکہ وائس چیئر مین کی نامزدگی کا اختیار اسپیکر سندھ اسمبلی کو ہوگا وہ کراچی سے منتخب کسی بھی رکن اسمبلی کو اس عہدے کے لئے مقرر کرسکتے ہیں ۔

مزید خبریں :