31 دسمبر ، 2015
نیلسن ...... تلکار رتنے دلشان اور تھری مانے کی شاندار بیٹنگ کی بدولت سری لنکا نے نیوزی لینڈکو تیسرے ون ڈے میں آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی ،پانچ میچز کی سیریز میں نیوزی لینڈ کو دو ایک کی برتری حاصل ہے۔
نیلسن میں کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا،کیوی ٹیم نے مقررہ پچاس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 276 رنز بنائے،کین ولیمسن 59 اور ٹام لیتھم 42رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
جواب میں دلشان،تھری مانے اور گنا ٹھیکیلا کہ شاندار بیٹنگ کی بدولت سری لنکا نے 277 رنز کا مطلوبہ صرف دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔دلشان91 ،تھری مانے 87 اور گنا ٹھیکیلا نے 65 رنز بنائے،پانچ میچز کی سیریز میں نیوزی لینڈ کو دو ایک سے برتری حاصل ہے۔