انٹرٹینمنٹ
31 دسمبر ، 2015

نئے سال کی خوشیاں ماند پڑ گئیں، ودیا بالن اسپتال پہنچ گئیں

نئے سال کی خوشیاں ماند پڑ گئیں، ودیا بالن اسپتال پہنچ گئیں

ممبئی......بالی ووڈ ڈرٹی گرل ودیا بالن کو گُردے میں پتھری کے باعث ممبئی کے اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔ ودیا بالن کواس وقت اسپتال جانا پڑا جب وہ بیرون ملک جانے والی تھیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اپنے شوہر کے ساتھ نئے سال کا جشن منانے غیر ملکی دورے پر روانہ ہورہی تھیں کہ اچانک انہوں نے گردے میں تکلیف کی شکایت کی جس کے بعد انہیں ممبئی کے اسپتال ہندوجا میں منتقل کردیا گیا ۔ذرائع کے مطابق اس سال ودیا بالن اور ان کے شوہر نے نئے سال کا جشن اورودیا بالن کی 1جنوری کو آنے والی سالگرہ کے حوالے سے کئی پلاننگ کر رکھی تھی لیکن ودیا کی اس اچانک تکلیف نے نئے سال کی خوشیاں کو کر کر ا کردیا ہے۔

مزید خبریں :